عنوان: کسی کو قسم دینا(931-No)

سوال: السلام علیکم، حضرت ! میرا سوال یہ ہے what's app یا fb پر کچھ post میں مسلمانوں پر ظلم و جبر کی یا ہمارے دین اسلام کی توہین آمیز ویڈیو یا تصاویر میرے account پر آتی ہیں، اس post میں الله اور رسول صلی الله علیہ وسلم کی قسم بھی دی جاتی ہے کہ ویڈیو یا تصاویر ضرور share کریں۔اب ایسے میں کیا کروں؟ رہنمای فرمائیں جزاک الله

جواب: محض کسی شخص کے قسم دینے سے شرعاً قسم نہیں ہوتی ہے، جب تک وہ اس کے کہنے پر خود قسم نہ کھائے، یا اس کی قسم پر ہاں نہ کہے، لہذا صورت مسئولہ میں قسم واقع نہیں ہوتی ہے اور نہ ہی اس طرح کے میسج کو آگے شیئر کرنا ضروری ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الدر المختار: (702/3، ط: دار الفکر)
(اليمين) لغة القوة. وشرعا (عبارة عن عقد قوي به عزم الحالف على الفعل أو الترك) فدخل التعليق فإنه يمين شرعا إلا في خمس مذكورة في الأشباه، فلو حلف لا يحلف حنث بطلاق وعتاق. وشرطها الإسلام والتكليف وإمكان البر. وحكمها البر أو الكفارة. وركنها اللفظ المستعمل فيها

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 929 Feb 23, 2019
Kisi ko qasam daina, qasm, dena, Swearing to someone

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Ruling of Oath & Vows

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.