عنوان: "ماہِ رمضان کی اطلاع دینے پر جہنم کی آگ حرام ہونا" حدیث کا حکم(9415-No)

سوال: کیا یہ حدیث ہے کہ جو شخص سب سے پہلے رمضان المبارک کی اطلاع کسی کو دے تو اس پر جہنم کی آگ حرام ہوجاتی ہے؟

جواب: ماہِ رمضان آتے ہی سوشل میڈیا پر ایک حدیث پھیلائی جاتے ہے کہ ’’جو بھی رمضان کی مبارک بادی سب سے پہلےدے گا، اس پر جہنم کی آگ حرام ہو جائے گی‘‘
واضح رہے کہ اس طرح کی کوئی حدیث چاہے ضعیف سند کے ساتھ ہی کیوں نہ ہو، موجود نہیں ہے ،بلکہ یہ بالکل من گھڑت بات ہے، جسے جناب رسول اللہ ﷺ کی جانب نسبت کرکے پھیلایا جارہا ہے،حالانکہ کسی بات کو غلط طور پر رسول اللہ ﷺ کی طرف نسبت کرنا گناہ کبیرہ اور حرام ہے۔
حضرت سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نےجناب رسول اللہ ﷺ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ’’جس نے میری جانب وہ بات منسوب کی جو میں نے نہیں کہی ہے تو اسے چاہئے کہ اپنا ٹھکانہ جہنم میں بنالے‘‘
(صحیح البخاری،حدیث نمبر:109، ط:دارطوق النجاۃ)
واضح رہے کہ جس طرح غلط نسبت کرنےوالے کے لیے یہ وعید ہے، اسی طرح اس کو پھیلانےوالے کے لیے بھی یہی وعید ہے ۔
علامہ نووی فرماتے ہیں:
اس حدیث میں نبی کریم ﷺ پر جھوٹ بولنے کی سنگینی بیان کی گئی ہے، اور جس شخص کو اپنے ظنِ غالب کے مطابق کوئی حدیث جھوٹی لگی لیکن پھر بھی وہ آگے بیان کر دے تو وہ بھی جھوٹا ہوگا، جھوٹا کیوں نہ ہو؟! وہ ایسی بات کہہ رہا ہے جو آپ ﷺ نے نہیں فرمائی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

صحیح البخاری:رقم الحدیث:109،ط:دارطوق النجاۃ)
عن سلمة، قال: سمعت النبي صلى الله عليه وسلم يقول: من يقل علي ما لم أقل فليتبوأ مقعده من النار.

شرح النووی علی مسلم:(65/2،ط: دار إحياء التراث العربي)
وأما فقه الحديث ففيه تغليظ الكذب والتعرض له وأن من غلب على ظنه كذب ما يرويه فرواه كان كاذبا وكيف لا يكون كاذبا وهو مخبر بما لم يكن.

کذا فی فتاویٰ بنوری ٹاؤن:
فتوی نمبر :144004201614


ایضاً:فتوی نمبر : 143909200184

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی


Print Full Screen Views: 868 Mar 29, 2022

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Interpretation and research of Ahadees

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.