عنوان: قضاء روزے کے لیے رات سے نیت کرنا ضروری ہے(942-No)

سوال: السلام علیکم ورحمۃ اللہ، مفتی صاحب ! رمضان کے جو روزے قضا ہو جاتے ہیں، جب وہ بعد میں رکھے جائیں تو اس میں سحری کرنے کا کیا حکم ہے؟ کیا بغیر سحری کے روزہ رکھا جاسکتا ہے یا سحری کی نیت کی جائے اور آنکھ نہ کھل سکے، تو اس صورت میں کیا حکم ہے؟

جواب: روزہ رکھنے کے لیے سحری کرنا سنت ہے، فرض یا واجب نہیں ہے، لہذا رات کو سحری کھانے کے لیے اگر آنکھ نہیں کھلی اور روزہ رکھنے کی نیت تھی، تو بغیر سحری کھائے روزہ رکھ سکتے ہیں، بشرطیکہ صبح صادق  کے بعد روزہ کے منافی کوئی عمل نہ کیا ہو۔
واضح رہے کہ قضاء روزہ رکھنے کیلئے رات سے نیت کرنا ضروری ہے، اگر رات کو قضاء روزہ رکھنے کی نیت نہیں تھی، تو صبح صادق کے بعد نیت کرکے قضاء روزہ رکھنا درست نہیں ہوگا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الدر المختار مع رد المحتار: (380/2، ط: دار الفکر)
(والشرط للباقي) من الصيام قران النية للفجر ولو حكما وهو (تبييت النية) للضرورة (وتعيينها) لعدم تعين الوقت.
(قوله: والشرط للباقي من الصيام) أي من أنواعه أي الباقي منها بعد الثلاثة المتقدمة في المتن وهو قضاء رمضان والنذر المطلق، وقضاء النذر المعين۔۔۔الخ

الفتاوی الھندیۃ: (200/1، ط: دار الفکر)
التسحر مستحب، ووقته آخر الليل قال الفقيه أبو الليث، وهو السدس الأخير هكذا في السراج الوهاج ثم تأخير السحور مستحب كذا في النهاية ويكره تأخير السحور إلى وقت يقع فيه الشك هكذا في السراج الوهاج.

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 776 Feb 25, 2019
Qaza rozay kay liey raat say niyyat karna zaroori hay, roze, ke, lie, neyyat, zaruri, It is necessary to make the intention from night to keep a missed fast, make up the fast, Intent to keep a missed fast

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Sawm (Fasting)

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.