عنوان: بیوہ، دو بیٹی، ایک بھائی اور تین بہنوں میں تقسیم میراث (9476-No)

سوال: السلام علیکم، مفتی صاحب! مرحوم کے ورثاء میں ایک بیوی، دو بیٹیاں ایک بھائی اور تین بہنیں ہیں، ایک بہن کے متعلق پرویزی ہونے کا شبہ ہے، ہر ایک وارث کے حصے کی وضاحت فرما دیں۔ اور پرویزی کے متعلق کیا حکم ہے؟

جواب: مرحوم کی تجہیز و تکفین، قرض کی ادائیگی اور اگر کسی غیر وارث کے حق میں وصیت کی ہو، تو ایک تہائی (1/3) میں وصیت نافذ کرنے کے بعد تمام جائیداد منقولہ و غیر منقولہ کو چوبیس (24) حصوں میں تقسیم کیا جائے گا، جس میں سے بیوہ کو تین (3)، دونوں بیٹیوں میں سے ہر ایک کو آٹھ (8)، بھائی کو دو (2) اور تینوں بہنوں میں سے ہر ایک کو ایک (1) حصہ ملے گا۔
اگر فیصد کے اعتبار سے تقسیم کریں:
بیوہ کو %12.5 فیصد، دونوں بیٹیوں میں سے ہر ایک کو %33.33، بھائی کو %8.33 فیصد اور تینوں بہنوں میں سے ہر ایک کو %4.16 فیصد ملے گا۔
نوٹ: واضح رہے کہ کسی کے ایمان اور کفر کے بارے میں صرف شبہ کی بنیاد پر حکم نہیں لگایا جا سکتا، جب تک کہ ان کے بارے میں یقین سے ثابت نہ ہو جائے، ان کو مسلمان ہی سمجھا جائے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

القرآن الکریم: (النساء، الایة: 11)
يُوصِيكُمُ اللَّهُ فِي أَوْلاَدِكُمْ لِلذَّكَرِ مِثْلُ حَظِّ الأُنثَيَيْنِ فَإِن كُنَّ نِسَاء فَوْقَ اثْنَتَيْنِ فَلَهُنَّ ثُلُثَا مَا تَرَكَ وَإِن كَانَتْ وَاحِدَةً فَلَهَا النِّصْفُ....الخ

و قوله تعالیٰ: (النساء، الایة: 12)
وَلَكُمْ نِصْفُ مَا تَرَكَ أَزْوَاجُكُمْ إِن لَّمْ يَكُن لَّهُنَّ وَلَدٌ فَإِن كَانَ لَهُنَّ وَلَدٌ فَلَكُمُ الرُّبُعُ مِمَّا تَرَكْنَ مِن بَعْدِ وَصِيَّةٍ يُوصِينَ بِهَا أَوْ دَيْنٍ وَلَهُنَّ الرُّبُعُ مِمَّا تَرَكْتُمْ إِن لَّمْ يَكُن لَّكُمْ وَلَدٌ فَإِن كَانَ لَكُمْ وَلَدٌ فَلَهُنَّ الثُّمُنُ مِمَّا تَرَكْتُم مِّن بَعْدِ وَصِيَّةٍ تُوصُونَ بِهَا أَوْ دَيْنٍ....الخ

الدر المختار: (774/6، ط: دار الفکر)
ثم العصبات بأنفسهم أربعة أصناف: جزء الميت ثم أصله ثم جزء أبيه ثم جزء جده (ويقدم الأقرب فالأقرب منهم) بهذا الترتيب فيقدم جزء الميت (كالابن ثم ابنه وإن سفل".

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 275 May 18, 2022
beva / bewa doo / two beti, aik / one bhai / brothers or teen / three behno / sisters me / mein taqseem e meras

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Inheritance & Will Foster

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.