عنوان: "قحافہ" نام کا مطلب (9525-No)

سوال: السلام علیکم، مفتی صاحب! قحافہ نام رکھنا کیسا ہے؟

جواب: "قحافہ" کے کئی معانی آتے ہیں، مثلاََ: برتن سے کھرچ کر نکالا جانے والا ثرید وغیرہ، کوڑا کرکٹ جو سیلاب بہا کر لے جائے، وہ چیز جو ایک سانس میں پی لی جائے۔
معنی کے اعتبار سے بچے کا نام "قحافہ" رکھنا مناسب نہیں ہے۔
ہاں ! البتہ "ابو قحافہ" حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کے والد کی کنیت ہے، اس لیے "قحافہ" کے بجائے "ابو قحافہ" نام رکھا جا سکتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

سنن ابی داؤد: (رقم الحدیث: 4955، ط: دار ابن حزم)
عن أبي الدرداء قال: قال: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم: تُدعون یوم القیامة بأسمائکم وأسماء آبائکم فأحسنوا أسمائکم․

المعجم الوسيط: (716/2، ط: دار الدعوة)
(القحافة) كل مَا يجرف من الْإِنَاء وَغَيره من ثريد وَنَحْوه.

المنجد: (ص: 742، ط: مکتبۃ الحرمین)

القاموس الوحید: (ص: 1027، ط: ادارة اسلامیات)

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 726 May 30, 2022
"qahafa / qahafah" naam ka matlab

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Islamic Names

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.