عنوان: کسی کو اپنی برہنہ تصاویر اور ویڈیوز بھیجنا(9677-No)

سوال: میں ایک شادی شدہ خاتون ہوں، میں اپنے چار بچوں اور شوہر کے ساتھ الحمدللہ خوش ہوں، میرا مسئلہ یہ ہے کہ شادی سے پہلے اور نکاح کے بعد میں ایک آدمی کے ساتھ برہنہ تصاویر بھیجنے اور ننگی ویڈیو کال کرنے کے گناہ کی مرتکب ہوئی ہوں، میرے لیے اب کیا حکم ہے؟

جواب: کسی عورت کا برہنہ ہو کر ویڈیو کال پر بات کرنا، یا کسی کو اپنی برہنہ تصاویر اور ویڈیوز بھیجنا حرام اور سخت گناہ کا کام ہے، اس پر توبہ و استغفار کرنا لازم ہے۔
گناہوں پر توبہ و استغفار کرنے کا درست طریقہ یہ ہے کہ آدمی زبان سے اپنے گناہوں پر استغفار کرے، اور نوافل پڑھ کر خوب اللہ سے گڑ گڑا کر اپنے گناہوں کی معافی کی درخواست کرے، اس کے ساتھ ساتھ دل میں اس گناہ پر سخت نادم ہو، اور آئندہ اپنے آپ کو اس گناہ سے بچانے کا پختہ عزم کرے۔
اگر مذکورہ شرائط کا لحاظ رکھتے ہوئے سچی توبہ کی جائے، تو امید ہے کہ اللہ پاک اپنے بندے کے گناہوں کو معاف فرما کر اس سے در گزر فرمائیں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

القرآن الکریم: (التحریم، الایة: 8)
يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا تُوبُوا إِلَى اللَّهِ تَوْبَةً نَصُوحًا عَسَى رَبُّكُمْ أَنْ يُكَفِّرَ عَنْكُمْ سَيِّئَاتِكُمْ وَيُدْخِلَكُمْ جَنَّاتٍ تَجْرِي مِنْ تَحْتِهَا الْأَنْهَارُ يَوْمَ لَا يُخْزِي اللَّهُ النَّبِيَّ وَالَّذِينَ آمَنُوا مَعَهُ نُورُهُمْ يَسْعَى بَيْنَ أَيْدِيهِمْ وَبِأَيْمَانِهِمْ يَقُولُونَ رَبَّنَا أَتْمِمْ لَنَا نُورَنَا وَاغْفِرْ لَنَا إِنَّكَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌo

تفسیر ابن کثیر: (188/8، ط: دار الکتب العلمیة)
ثُمَّ قَالَ تَعَالَى: {يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا تُوبُوا إِلَى اللَّهِ تَوْبَةً نَصُوحًا} أَيْ: تَوْبَةً صَادِقَةً جَازِمَةً، تَمْحُو مَا قَبْلَهَا مِنَ السَّيِّئَاتِ وَتَلُمُّ شَعَثَ التَّائِبِ وَتَجْمَعُهُ، وَتَكُفُّهُ عَمَّا كَانَ يَتَعَاطَاهُ مِنَ الدَّنَاءَاتِ.
قَالَ ابْنُ جَرِيرٍ: حَدَّثَنَا ابْنُ مُثَنَّى، حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ سِمَاك بْنِ حَرب: سَمِعْتُ النُّعْمَانَ بْنَ بَشِيرٍ يَخْطُبُ: سَمِعْتُ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، يَقُولُ: {يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا تُوبُوا إِلَى اللَّهِ تَوْبَةً نَصُوحًا} قَالَ: يُذْنِبُ الذَّنْبَ ثُمَّ لَا يَرْجِعُ فِيهِ.
وَقَالَ الثَّوْرِيُّ، عَنْ سِماك، عَنِ النُّعْمَانِ، عَنْ عُمَرَ قَالَ: التَّوْبَةُ النَّصُوحُ: أَنْ يَتُوبَ مِنَ الذَّنْبِ ثُمَّ لَا يَعُودُ فِيهِ، أَوْ لَا يَعُودُ فِيهِ.

شرح النووي علی مسلم: (باب التوبة، 25/17، ط: دار احیاء التراث العربي)
قال أصحابنا وغيرهم من العلماء للتوبة ثلاثة شروط أن يقلع عن المعصية وأن يندم على فعلها وأن يعزم عزما جازما أن لايعود إلى مثلها أبدا فإن كانت المعصية تتعلق بآدمي فلها شرط رابع وهو رد الظلامة إلى صاحبها أو تحصيل البراءة منه

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 994 Jul 18, 2022
kisi ko apni barhana / nangi tasaveer or videos bhejna

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Nikah

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.