عنوان: حجر اسود اور رکن یمانی کا استلام(9691-No)

سوال: السلام علیکم، مفتی صاحب! عمرہ میں کتنے استلام کرنا ضروری ہے؟

جواب: واضح رہے کہ طواف میں دو طرح کے استلام ثابت ہیں:
1) حجرِ اسود کا استلام:
طواف شروع کرنے سے پہلے اور طواف کا ہر چکر پورا ہونے کے بعد حجر اسود پر دونوں ہاتھ رکھ کر حجر اسود کو چومنا، یا اگر حجر اسود کا چومنا ممکن نہ ہو، تو حجر اسود کو ہاتھ لگا کر ہاتھ کو چومنا، یا اگر اس کی بھی گنجائش نہ ہو، تو حجر اسود کی طرف ہتھیلیوں سے اشارہ کرکے ہتھیلیوں کو چومنا، "استلامِ حجر اسود" کہلاتا ہے، حجر اسود کا استلام سنت ہے، لہذا اگر کسی شخص نے طواف کے شروع اور آخر میں استلام کیا اور درمیان میں نہیں کیا، تو کوئی حرج نہیں، لیکن اگر کسی نے بالکل بھی استلام نہیں کیا، تو اس سے ثواب میں کمی واقع ہوگی، البتہ طواف صحیح ہو جائے گا۔
2.رکن یمانی کا استلام:
طواف کرتے ہوئے جب طواف کرنے والا رکن یمانی پر پہنچے، تو رکن یمانی کو دونوں ہاتھ یا صرف دایاں ہاتھ لگائے، اگر ہاتھ لگانے کی گنجائش نہ ہو، تو دور سے اشارہ نہیں کیا جائے گا، اسی طرح رکن یمانی کو ہاتھ لگانے کے بعد ہاتھ کو بوسہ بھی نہیں دیا جائے گا۔
رکن یمانی کے استلام کو علماء نے مستحب لکھا ہے، لہذا اگر کوئی رکن یمانی کا استلام نہیں کرتا، تو کوئی حرج نہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

بدائع الصنائع: (بیان سنن الحج، 339/2)
ویبدأ بالحجر الأسود فإذا استقبلہ کبر ورفع یدیه … لما روي عن مکحول أن النبي صلی اللّٰہ علیہ وسلم لما دخل المسجد بدأ بالحجر الأسود فاستقبلہ وکبر وہلل

الھندیة: (225/1، ط: مکتبة رشیدیة)
و یستلمہ، وصفتہ الاستلام ان یضع کفیه علی الحجر ویقبله ..... و الا مس الحجر بیدہ، وقبل یدہ ...... فان لم یستطع شیأ من ذالک، یستقبلہ و یرفع یدیہ مستقبلا بباطنھما ایاہ، ویکبر و یہلل و یحمد ویصلی علی النبی صلی اللہ علیہ وسلم........و کلما مر بالحجر یستمله.......ویختم الطواف بالاستلام... وان افتتح الطواف باستلام الحجر و ختم به و ترک الاستلام فیما بین ذالک اجزأہ، و اذا ترک رأسا فقد اساء، کذا فی شرح الطحاوی و یستلم الرکن الیمانی، و ھو حسن فی ظاہر الروایہ۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 2272 Jul 20, 2022
hajre aswad or rukne yamani ka istelam / estelam

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Hajj (Pilgrimage) & Umrah

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.