عنوان: سورة الدخان کی تلاوت کرنے والے کی ستر ہزار فرشتے دعائے مغفرت کرتے ہیں۔۔۔الخ حدیث کی تحقیق(971-No)

سوال: جس نے رات کے وقت سورۃ الدخان کی تلاوت کی، صبح تک ستر ہزار فرشتے اس کے لیے دعائے مغفرت کرتے ہیں، کیا یہ حدیث صحیح ہے؟

جواب: سورة الدخان سے متعلق روایت، کتاب "جامع الترمذی " میں مذکور ہے، البتہ محدثین نے اس کی صحت پر کلام کرتے ہوئے اسے ضعیف قرار دیا ہے، تاہم اعمال کی فضیلت سے متعلق ضعیف حدیث کو بھی قبول کرکے اس کے مطابق عمل کرنے کی گنجائش ہوتی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

سنن الترمذی: (13/5، ط: دار الغرب الاسلامی)
عن أبي هريرة، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: من قرأ حم الدخان في ليلة أصبح يستغفر له سبعون ألف ملك. هذا حديث غريب، لا نعرفه إلا من هذا الوجه. وعمر بن أبي خثعم يضعف قال محمد: وهو منكر الحديث.

رد المحتار: (23/2، ط: دار الفکر)
الحديث الضعيف يجوز العمل به في الفضائل

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 3995 Mar 02, 2019
sura dukhan ki fazeelat say mutaliq hadees hadith , confirmation of Hadith on the Virtue of Surah Al-Dukhan

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Interpretation and research of Ahadees

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.