سوال:
ہر نشہ آور چیز حرام ہے، اس حدیث کی وضاحت فرمادیں۔
جواب: سوال میں مذکور جملہ " کلّ مُسکر حرام " صحیح بخاری ( کتاب المغازی : باب بعث ابی موسی و معاذ الی الیمن ، حدیث: ۴۰٨٧) میں مذکور ہے۔
اس کی وضاحت یہ ہے کہ ہر نشہ آور چیز حرام ہے، جیسے شراب، چرس، افیون اور دیگر منشیات وغیرہ ۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی