سوال:
حسنین نام رکھنا کیسا ہے اور اس کے کیا معنی ہیں؟
جواب: "حسنین" حسن کی تثنیہ ہے، اس کا معنی ہے: اچھے لوگ، نیک لوگ، حضرت حسن اور حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہما کے ناموں کو ایک جگہ جمع کر کے یہ نام استعمال ہوتا ہے، یہ نام رکھنا درست ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
المعجم الاوسط: (ص: 144، ط: دار الدعوة)
(حسن) حسنا جمل فَهُوَ حسن وَهِي حسناء (ج) حسان (للمذكر والمؤنث)
(حسن) الشَّيْء جعله حسنا وزينه ورقاه وَأحسن حَالَته.... الخ
فیروز اللغات: (ص: 602)
حَسَنَین (ع۔ا۔مذ) امام حسن اور امام حسین (حسن کا تثنیہ)
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی