عنوان: شوہر، 3بیٹے اور 2 بیٹیوں کے درمیان 5 لاکھ 80 ہزار کی تقسیمِ میراث (9816-No)

سوال: بیوی کا انتقال ہو جائےاور بیوی کی جائیداد میں 5 لاکھ 80 ہزار ہوں، کیا اس میں مرحومہ کے شوہر کا بھی حصہ ہے؟ اگر ہے تو کتنا فیصد ہے، اس کے علاوہ مرحومہ کے 3 بیٹے اور 2 بیٹیاں ہیں ان کا کتنا حصہ بنتا ہے؟

جواب: جی ہاں ! مرحومہ بیوی کی میراث میں شوہر کا بھی حصہ ہوتا ہے، بشرطیکہ مرحومہ بیوی کے انتقال کے وقت شوہر زندہ ہو اور مرحومہ اس کے نکاح میں ہو۔
مرحومہ کی تجہیز و تکفین کے جائز اور متوسط اخراجات، قرض کی ادائیگی اور اگر کسی غیر وارث کے لیے جائز وصیت کی ہو، تو ایک تہائی (1/3) میں وصیت نافذ کرنے کے بعد کل مالیت کو بتیس (32) حصوں میں تقسیم کیا جائے گا، جس میں سے شوہر کو آٹھ (8)، تینوں بیٹوں میں سے ہر ایک بیٹے کو چھ (6) اور دونوں بیٹیوں میں سے ہر ایک بیٹی کو تین (3) حصے ملیں گے۔
اس تقسیم کی رو سے پانچ لاکھ اسی ہزار (580000) میں سے شوہر کو ایک لاکھ پینتالیس ہزار (145000)، تینوں بیٹوں میں سے ہر ایک بیٹے کو ایک لاکھ آٹھ ہزار سات سو پچاس (108750) اور دونوں بیٹیوں میں سے ہر ایک بیٹی کو چون ہزار تین سو پچہتر (54375) روپے ملیں گے۔
اگر فیصد کے اعتبار سے تقسیم کریں تو شوہر کو ٪25 فیصد، ہر ایک بیٹے کو ٪18.75 فیصد اور ہر ایک بیٹی کو ٪ 9.37 فیصد ملے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

القرآن الکریم: (النساء، الایة: 11)
يُوصِيكُمُ اللَّهُ فِي أَوْلاَدِكُمْ لِلذَّكَرِ مِثْلُ حَظِّ الأُنثَيَيْنِ....الخ

و قوله تعالیٰ: (النساء، الایة: 12)
وَلَكُمْ نِصْفُ مَا تَرَكَ أَزْوَاجُكُمْ إِن لَّمْ يَكُن لَّهُنَّ وَلَدٌ فَإِن كَانَ لَهُنَّ وَلَدٌ فَلَكُمُ الرُّبُعُ مِمَّا تَرَكْنَ مِن بَعْدِ وَصِيَّةٍ يُوصِينَ بِهَا أَوْ دَيْنٍ وَلَهُنَّ الرُّبُعُ مِمَّا تَرَكْتُمْ إِن لَّمْ يَكُن لَّكُمْ وَلَدٌ فَإِن كَانَ لَكُمْ وَلَدٌ فَلَهُنَّ الثُّمُنُ مِمَّا تَرَكْتُم مِّن بَعْدِ وَصِيَّةٍ تُوصُونَ بِهَا أَوْ دَيْنٍ....الخ

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 259 Sep 20, 2022
shohar / khawand, 3 bete / betay or 2 betio / betion k / kay darmian / darmyan 5,80000/- panch lakh assi hazar ki taqseem miras

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Inheritance & Will Foster

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.