عنوان: تہجد کی نماز اور اس وقت اذکار و وظائف کرنے کا طریقہ(9891-No)

سوال: تہجد میں عبادت کرنے کا مسنون طریقہ اور وظائف بتادیں۔

جواب: واضح رہے کہ تہجد کی نماز کا الگ سے کوئی خاص طریقہ نہیں ہے، بلکہ رات کے آخری پہر میں سو کر اٹھنے کے بعد نفل نماز پڑھنے کو "تہجد" کہا جاتا ہے، تہجد کی دو سے لیکر بارہ رکعات تک مختلف تعداد روایات میں منقول ہیں۔ البتہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا عام معمول آٹھ رکعات پڑھنے کا تھا، اس لیے آٹھ رکعات پڑھنا بہتر ہے، ورنہ جتنی رکعات باآسانی ہوسکے، پڑھ سکتے ہیں۔
مزید یہ کہ تہجد کی نماز کے بعد توبہ و استغفار، ذکر واذکار خصوصا قرآن کریم کی تلاوت کا اہتمام کرنا چاہیے اور اللہ تعالیٰ سے خوب دعائیں مانگنی چاہیے، کیونکہ رات کا یہ پہر دعاؤں کی قبولیت اور اللہ تعالیٰ کی رحمتوں اور برکتوں کے نزول کا ہوتا ہے، چنانچہ حدیث مبارکہ میں آتا ہے :
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہمارا رب تبارک وتعالیٰ ہر رات جب کہ رات کا آخری ایک تہائی حصہ باقی رہ جاتا ہے، آسمانِ دنیا پر [اپنی شان کے مطابق] نزول فرماتا ہے اور اعلان کرتا ہے: ہے کوئی مجھ سے دعا کرنے والا ہے کہ میں اس کی دعا قبول کروں؟ ہے کوئی مجھ سے مانگنے والا ہے کہ میں اسے دوں؟ ہے کوئی مجھ سے بخشش طلب کرنے والا ہے کہ میں اس کو بخش دوں؟ (صحیح بخاری)
اسی طرح قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ نے رات کے پہر میں توبہ واستغفار کرنے کو اہل جنت کی علامت کے طور پر ذکر کیا ہے، چنانچہ ارشاد باری تعالیٰ ہے:
"متقی لوگ بیشک باغوں اور چشموں میں اس طرح رہیں گے کہ ان کا پروردگار انہیں جو کچھ دے گا، اسے وصول کر رہے ہوں گے۔ وہ لوگ اس سے پہلے ہی نیک عمل کرنے والے تھے۔ وہ رات کے و قت کم سوتے تھے اور سحری کے اوقات میں وہ استغفار کرتے تھے"۔ (سورۃ الذریت، آیت نمبر: 15-18، آسان ترجمہ قرآن)

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

القرآن الكريم: (الذّٰریٰت، الآية:١٥- ١٨)
اِنَّ  الۡمُتَّقِیۡنَ فِیۡ جَنّٰتٍ وَّ عُیُوۡنٍ ﴿ۙ۱۵﴾ اخِذِیۡنَ مَاۤ  اٰتٰہُمۡ  رَبُّہُمۡ ؕ اِنَّہُمۡ کَانُوۡا قَبۡلَ  ذٰلِکَ  مُحۡسِنِیۡنَ ﴿ؕ۱۶﴾ كانُوۡا  قَلِیۡلًا مِّنَ الَّیۡلِ مَا یَہۡجَعُوۡنَ ﴿۱۷﴾ وبِالۡاَسۡحَارِ همۡ یَسۡتَغۡفِرُوۡنَ ﴿۱۸﴾

صحيح البخاري: (باب الدعا في الصلاة في آخر الليل، رقم الحديث: 1145، ط: دار طوق النجاة)
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " «يَنْزِلُ رَبُّنَا تَبَارَكَ وَتَعَالَى كُلَّ لَيْلَةٍ إِلَى السَّمَاءِ الدُّنْيَا حِينَ يَبْقَى ثُلُثُ اللَّيْلِ الْآخِرُ، يَقُولُ: مَنْ يَدْعُونِي فَأَسْتَجِيبَ لَهُ؟ مَنْ يَسْأَلُنِي فَأُعْطِيَهُ؟ مَنْ يَسْتَغْفِرُنِي فَأَغْفِرَ لَهُ».

صحیح البخاری: (باب کیف کان النبی صلی اللہ علیہ وسلم و کم کان النبی صلی اللہ علیہ وسلم یصلی من اللیل، رقم الحدیث: 1140، ط: دار الکتب العلمیة)
عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، قَالَتْ: «كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي مِنَ اللَّيْلِ ثَلاَثَ عَشْرَةَ رَكْعَةً مِنْهَا الوِتْرُ، وَرَكْعَتَا الفَجْرِ».

الدر المختار مع رد المحتار: (مطلب فی صلاة اللیل، 25/2، ط: سعید)
وصلاة اللیل وأقلها علی ما فی الجوھرۃ ثمان....
قال: یصلي ما سهل علیه، ولو رکعتین، والسنة فیها ثمان رکعات بأربع تسلیمات‘‘.

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص کراچی

Print Full Screen Views: 3867 Oct 24, 2022
tahajud ki namaz or us waqt azkar wa wazaif ka tariqa?

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Salath (Prayer)

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.