عنوان: "آپ ﷺاپنے دائیں ہاتھ کے پوروں پر تسبیح پڑھ رہے تھے" حدیث کی وضاحت(9913-No)

سوال: کیا درج ذیل بات واقعی ابو داؤد میں ہے کہ "رسول اللہ ﷺ اپنے دائیں ہاتھ کی انگلیوں پر تسبیح پڑھا کرتے تھے۔ (ابو داؤد)"

جواب: جی ہاں! حدیث کی مشہور کتاب "سنن ابی داود" میں یہ بات صراحت کے ساتھ مذکور ہے کہ آنحضرت صلی اللّٰہ علیہ وسلم اپنے دائیں ہاتھ کے پوروں پر تسبیح پڑھتے تھے، حدیث درج ذیل ہے:
حضرت عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللّٰہ عنہما کہتے ہیں: میں نے رسول اکرم صلی اللّٰہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ اپنے دائیں ہاتھ کے پوروں پر تسبیح پڑھ رہے تھے۔ (سنن ابی داود: حدیث نمبر: 1497)
حدیث کی اسنادی حیثیت
اس حدیث کو امام ترمذی رحمہ اللّٰہ نے "حسن غریب" قرار دیا ہے، اسی طرح امام نووی رحمہ اللّٰہ نے اپنی کتاب الأذکار میں اس حدیث کو نقل کر کے اس کی سند کو "حسن" قرار دیا ہے، اسی طرح حافظ ابن حجر عسقلانی رحمہ اللّٰہ نے اس حدیث کے متعلق "نتائج الأفکار" میں فرمایا ہے کہ اس حدیث کی سند کے ساری راوی ثقہ ہیں۔
لہذا اس حدیث پر عمل کرتے ہوئے، دائیں ہاتھ پر تسبیح پڑھنا مسنون ہے۔
فائدہ: ہاتھوں کے پوروں پر گنتی کا ایک مخصوص طریقہ ہے، جسے "عقد انامل" کہا جاتا ہے، نبی اکرم صلی اللّٰہ علیہ وسلم اسی مخصوص طریقہ کے مطابق تسبیح پڑھا کرتے تھے، اس کی تفصیل اور طریقہ کار جاننے کے لیے ملاحظہ فرمائیں رسالہ "تسہیل عقد الأنامل" مؤلفہ مفتی عبد المتین صاحب زید مجدھم۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

سنن أبي داود: (كتاب الصلاة، باب التسبيح بالحصى، رقم الحديث: 1497، 372/2، ط: دار المنهاج - دار اليسر)
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ بْنِ مَيْسَرَةَ، وَمُحَمَّدُ بْنُ قُدَامَةَ، فِي آخَرِينَ، قَالُوا: حَدَّثَنَا عَثَّامٌ، عَنِ الأَعْمَشِ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرٍو، قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ ﷺ يَعْقِدُ التَّسْبِيحَ. قَالَ ابْنُ قُدَامَةَ: بِيَمِينِهِ.
سكت عنه أبو داود. وقال المنذري في "مختصره" 1/454 (1447): وأخرجه الترمذي والنسائي، وقال الترمذي: حديث حسن غريب من هذا الوجه، من حديث الأعمش عن عطاء بن السائب.
قال الشيخ السهارنفوري في "بذل المجهود"6/ 233، ط: مركز الشيخ أبي الحسن الندوي: "(قال ابن قدامة) الشيخ الثاني لأبي داود: (بيمينه) أي بيده اليمنى، زاد هذا اللفظ ابن قدامة ولم يذكره عبيد الله".

السنن الكبرى للبيهقي: (كتاب الصلاة، جماع أبواب صفة الصلاة، باب الترغيب في مكث المصلي في مصلاه لإطالة ذكر الله تعالى في نفسه، وكذلك الإمام إذا انحرف، رقم الحديث: 3027، 267/2، ط: دار الكتب العلمية)
حدثنا أبو الحسن علي بن عبد الله الخسروجردي أنبأ أبو بكر أحمد بن إبراهيم الإسماعيلي ثنا أبو حفص عمر بن الحسن الحلبي ثنا محمد بن قدامة بن أعين ثنا عثام عن الأعمش عن عطاء بن السائب عن أبيه عن عبد الله بن عمرو قال رأيت رسول الله صلى الله عليه وسلم يعقد التسبيح بيمينه.

الأذكار للنووي: (باب مختصر في أحرف مما جاء في فضل الذكر غير مقيد بوقت، ص: 14، ط: دار الملاح)
وروينا فيهما وفي " سنن النسائي " بإسناد حسن عن عبد الله بن عمرو رضي الله عنهما قال: " رأيت رسول الله صلى الله عليه وسلم يعقد التسبيح " وفي رواية " بيمينه ".

نتائج الأفكار لابن حجر: (باب مختصر في أحرف مما جاء في فضل الذكر غير مقيد بوقت، 90/1، ط: دار ابن كثير)
قلت: رجال هذا الإسناد غالبهم كوفيون، وكلهم ثقات، إلا أن عطاء بن السائب اختلط، ورواية الأعمش عنه قديمة، فإنه من أقرانه. والسائب والد عطاء هو ابن مالك، وثقة ابن معين، والعجلي. ومعنى العقد المذكور في الحديث إحصاء العدد، وهو اصطلاح للعرب بوضع بعض الأنامل على بعض عقد الأنملة الأخرى، فالآحاد والعشرات باليمين، والمئون والآلاف باليسار، والله أعلم.

واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 1143 Oct 27, 2022
daein / dain hath ki unglio per tasbeeh parhne ka hadis se sabot

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Interpretation and research of Ahadees

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.