عنوان: ماموں کے ورثاء سے مرحومہ والدہ کے حصہ کا مطالبہ کرنا(9923-No)

سوال: ایک عورت وفات پاگئی اور اس عورت کے بھائی بھی اس سے پہلے فوت ہوچکے ہیں تو آیا اس عورت کے بیٹے اپنی ماں کے حصہ کا اپنے ماموں کے بیٹوں سے مطالبہ کرسکتے ہیں؟

جواب: واضح رہے کہ پوچھی گئی صورت میں آپ کی والدہ کا آپ کے ماموں کی میراث میں بطور بہن کوئی حصہ نہیں بنتا ہے، البتہ اگر آپ کے ماموں نے آپ کی والدہ کو آپ کے نانا یا نانی کی میراث میں سے حصہ نہ دیا ہو تو آپ ماموں کے انتقال کے بعد ان کے ورثاء سے اپنی مرحومہ والدہ کے حصہ کا مطالبہ کرسکتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الدر المختار: (801/6، ط: دار الفکر)
فصل في المناسخة (مات بعض الورثة قبل القسمة للتركة صححت المسألة الأولى) وأعطيت سهام كل وارث (ثم الثانية) ...الخ

المبسوط للسرخسی: (55/30، ط: دار المعرفة)
وإذا مات الرجل ولم تقسم تركته بين ورثته حتى مات بعض ورثته فالحال لا يخلو إما أن يكون ورثة الميت الثاني ورثة الميت الأول فقط أو يكون في ورثة الميت الثاني من لم يكن وارثا للميت الأول۔۔۔۔۔وأما إذا كان في ورثة الميت الثاني من لم يكن وارثا للميت فإنه تقسم تركة الميت الأول أولا لتبين نصيب الثاني، ثم تقسم تركة الميت الثاني بين ورثته۔۔۔الخ

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 370 Nov 07, 2022
mamo k wursa se / say marhoma walida k hisay ka mutalba karna

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Inheritance & Will Foster

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.