عنوان: سجدہ سہو کی تعریف اور اس کے واجب ہونے کی صورتیں(994-No)

سوال: مفتی صاحب! سجدہ سہو کسے کہتے ہیں اور نماز میں کن غلطیوں کی وجہ سے سجدہ سہو کرنا واجب ہوتا ہے؟

جواب: واضح رہے کہ کبھی نماز میں بھول کر ایسی غلطی ہوجاتی ہے جس سے نمازفاسد تو نہیں ہوتی، لیکن اس کی وجہ سےنماز میں نقصان واقع ہوجاتا ہے، اس نقصان کے ازالے کے لیے شریعت مقدسہ نے سجدہ سہو کو ضروری قرار دیا ہے، جس کے کرنے سے نقصان کی تلافی ہوجاتی ہے اور نماز کامل طریقہ سے اداہوجاتی ہے۔
نماز میں مندرجہ ذیل غلطیاں بھول کر کرنے سے سجدہ سہو واجب ہوجاتا ہے:
نماز میں بھول کر کسی واجب کے چھوٹ جانے یا نماز کے واجبات اور فرائض میں سے کسی واجب یا فرض کی ادائیگی کو مؤخر کرنے یاکسی فرض کو پہلے ادا کرنے یا تکرار کے ساتھ اداکرنے یاکسی واجب کو تبدیل کرنے جیسی صورتوں میں سجدہ سہو واجب ہوجاتاہے اور سجدہ سہو سے اس غلطی کی تلافی ہوجاتی ہے، البتہ اگر جان بوجھ کر ان غلطیوں میں سے کوئی غلطی کی جائے تو پھر سجدہ سہو سے تلافی نہیں ہوگی، بلکہ نماز کو دوباره پڑھنا لازم ہوگا۔ اسی طرح اگر کوئی فرض چھوٹ جائے تو اس کی تلافی بھی سجدہ سہو سے نہیں ہوگی، نیز نماز کی سنن اور مستحبات چھوٹ جانے سے سجدہ سہو واجب نہیں ہوتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الھندیۃ: (126/1، ط: دار الفکر)

وفي الولوالجية الأصل في هذا أن المتروك ثلاثة أنواع فرض وسنة وواجب ففي الأول أمكنه التدارك بالقضاء يقضي وإلا فسدت صلاته وفي الثاني لا تفسد؛ لأن قيامها بأركانها وقد وجدت ولا يجبر بسجدتي السهو وفي الثالث إن ترك ساهيا يجبر بسجدتي السهو وإن ترك عامدا لا، كذا التتارخانية....ولا يجب السجود إلا بترك واجب أو تأخيره أو تأخير ركن أو تقديمه أو تكراره أو تغيير واجب بأن يجهر فيما يخافت وفي الحقيقة وجوبه بشيء واحد وهو ترك الواجب، كذا في الكافي.

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 1306 Mar 04, 2019
Sajda Sahw Wajib hinay ki soratai, Situations when prostration of forgetfulness becomes obligatory

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Salath (Prayer)

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.