عنوان: فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کی وجہ سے بل کم آنے کی صورت میں مالک مکان کا کرایہ دار سے بل کی رقم کا مطالبہ کرنا (9941-No)

سوال: میں نے اکتوبر کے مہینے میں گھر کرائے پر لیا اور بجلی کے بِل کے بارے میں مالک مکان سے یہ طے ہوا تھا کہ ستمبر تک کے بل مالک مکان clear کرکے دے گا اس کے بعد اکتوبر سے بجلی کا بل بھرنا میری ذمہ داری ہوگی، لیکن ابھی اکتوبر کا بل آیا تو k electric نے fuel adjustment charges compensate کردیئے، اس وجہ سے اکتوبر کے مہینے میں میرا جو بل 2200 روپے تھا وہ پورا ہی adjust ہوگیا اور اب مجھے اس مہینے کا بل ادا نہیں کرنا ہے، k electric کے بل پر لکھا تھا کہ "no amount to be paid" لیکن میں نے تو بجلی استعمال کی ہے تو کیا یہ 2200 کی رقم میں مالک مکان کو ادا کرونگا؟

جواب: پوچھی گئی صورت میں چونکہ آپ نے بجلی استعمال کی ہے، اس لیے جتنی بجلی استعمال ہوئی ہے، اس کے بقدر بل کی ادائیگی آپ پر لازم ہے، اور مالک مکان نے چونکہ پچھلے ماہ فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں زیادہ رقم ادا کردی تھی، جس کی وجہ سے اس مہینے حکومت کو بل ادا نہیں کرنا پڑ رہا، اس لئے آپ نے اس مہینے جتنی بجلی استعمال کی ہے، اس بقدر رقم آپ مالکِ مکان کو دیں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

المحیط البرھانی: (623/7، ط: دار الکتب العلمیة)

استيفاء المعقود عليه يوجب الأجر على المستأجر

و اللہ تعالیٰ أعلم بالصواب
دار الافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 457 Nov 16, 2022
fuel adjustment charges ki waja se / say bill cum aane ki sorat me / mein malik makan ka karayedar se / say bill ki raqam ka mutalba karna

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Employee & Employment

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.