سوال:
حضرت كيا ميزان بينك ميں ملازمت کرنا جائز ہے؟
اس بارے میں رہنمائ فرمادیں۔
جزاک الّٰله
جواب: میزان بینک کے مالی معاملات کی نگرانی جید علماء کرام کررہے ھوتے ہیں، اس لیے میزان بینک میں نوکری کرنے کی گنجائش ہے، تاہم وقتاً فوقتاً معلومات کرتے رہنا چاہئے، تاکہ اگر خدانخواستہ بینک کی طرف سے علماء ومفتیان کرام کے بتائے ہوئے طریقہ سے انحراف سامنے آئے تو آپکو بتایا جاسکے۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی