عنوان: روز محشر کس کے نام سے بلایا جائے گا؟ (105112-No)

سوال: السلام علیکم، مفتی صاحب ! قیامت کے دن لوگوں کو ان کے والد کے نام سے پکارا جائے گا یا والدہ کے نام سے؟ کیوں کہ میں نے ایک حدیث سنی ہے، جس میں یہ ذکر ہے کہ قیامت کے دن ماں کی نسبت سے پکارا جائے گا، کیا یہ روایت درست ہے؟

جواب: بخاری شریف کی روایت سے معلوم ہوتا ہے کہ قیامت کے دن لوگوں کو ان کے والد کے نام سے پکارا جائے گا، جبکہ طبرانی میں ایک روایت آئی ہے، جس میں یہ ذکر ہے کہ قیامت کے دن لوگوں کو ان کے ماں کے نام سے پکارا جائے گا، مگر یہ روایت ضعیف اور منکر ہے، اس کے مقابلے میں بخاری شریف کی راویت معتبر ہے کہ لوگوں کو ان کے والد کے نام سے بلایا جائے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

کما فی الحدیث النبوی:

عن ابن عمر رضی اللہ عنھ عن النبی ﷺ قال ان الغادر یرفع لہ لواء یوم القیامۃ یقال ہذہ غدرۃ فلان ابن فلان۔

(صحیح بخاری ج:2 ص:912 باب ما یدعی الناس بابائھم ط: دار السلام، بیروت)

وفی المشکوٰۃ:

وعن ابی درداء رضی اللہ عنھ قال قال رسول للہ ﷺ تدعون یوم القیامۃ باسمائکم واسماء ابائکم فاحسنوا اسمائکم رواہ ابوداود۔

(مشکوۃ، ص: 408)

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی
Print Full Screen Views: 234
roz e mehshar / qayamat ke din kis ke / key naam se bolaya / pukara jai / jaye ga?

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Beliefs

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © AlIkhalsonline 2021.