عنوان: کیا آپ ﷺ کا اپنے اوپر درود بھیجنا واجب تھا؟(107339-No)

سوال: میں نے سنا ہے کہ جب کسی مجلس میں حضور ﷺ کا تذکرہ آئے، تو ایک مرتبہ درود شریف پڑھنا واجب ہے، لیکن مجھے یہ بتادیں کہ کیا آپ ﷺ کا خود اپنے اوپر درود پڑھنا واجب تھا؟

جواب: واضح رہے کہ قرآن کریم کی آیت "یآ ایہا الذین آمنوا صلوا علیہ"۔۔۔الآیۃ میں درود بھیجنے کا حکم ہے اور اس حکم کا خطاب عام مؤمن مسلمانوں کو ہے اور آپ ﷺ اس میں داخل نہیں ہیں، یہی وجہ ہے کہ آپ ﷺ کا خود اپنے اوپر درود بھیجنا واجب نہیں تھا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

کما فی الدر المختار مع رد المحتار:

لایجب علی النبی ﷺ ان یصلی علی نفسہ۔

(لایجب علی النبی الخ ) لانہ غیرمراد بخطاب صلوا ولا داخل تحت ضمیرہ کماھو المتبادر من ترکیب -صلواعلیہ - وقال فی النھر لایجب علیہ بناء علی ان - یاایھاالذین آمنوا - لایتناول الرسولﷺ بخلاف- یآایھا الناس - یاعبادی کماعرف فی الاصول۔

(ج: 1، ص: 515، ط: دار الفکر)

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی
Print Full Screen Views: 127

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Beliefs

Copyright © AlIkhalsonline 2021. All right reserved.

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com