عنوان: نماز میں خشوع حاصل کرنے کے لیے آنکھیں بند کر کے نماز پڑھنا(108691-No)

سوال: السلام علیکم، محترم ! بعد سلام عرض گزارش ہے کہ میں عرب ملک میں امامت کراتا ہوں، مسئلہ یہ معلوم کرنا تھا کہ میں جب نماز میں قراءت کرتا ہوں، اگر آنکھیں کھول کر قرات کروں تو وسوسے آتے ہیں، ایک لفظ پڑھ کر بھول جاتا ہوں، پوری تلاوت ذہن سے نکل جاتی ہے، اگر آنکھیں بند کرکے پڑھوں، تو میں تین پارے بھی پڑھ لوں، نماز میں تو کوئی مشکل پیش نہیں آتی، ساتھ ہی ذہن میں ترجمہ تفسیر پر بھی غور وفکر رہتی ہے، لیکن آنکھیں کھول لوں تو نہ ترجمہ پراور نہ تفسیر ہر ذہن رہتا ہے، اور نہ ہی تلاوت مکمل ہو پاتی ہے، رہنمائ فرما دیں ایسی صورت میں آنکھ بند کرکے نماز پڑھانے کی اجازت ہے یا پھر یہ عمل مکروہ شمار ہوگا؟ جزاک اللہ خیرا

جواب: واضح رہے کہ بلاضروت نماز میں آنکھیں بند کرنا مکروہ ہے، البتہ خشوع وخضوع یا وساوس سے بچنے کے لیے آنکھیں بند کرنا مکروہ نہیں ہے۔
لہذا ذکر کردہ سوال کی صورت میں ذہن کو انتشار سے محفوظ رکھنے کے لئے آنکھیں بند کر کے نماز پڑھنا جائز ہے۔

دلائل:

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


الدرالمختارمع ردالمحتار:(645/1،ط:دارالفکر)
وتغمیض عینیہ للنہی الا لکمال الخشوع۔
(قولہ الا لکمال الخشوع) بان خاف فوت الخشوع بسبب رؤیۃ ما یفرق الخاطر فلا یکرہ بل قال بعض العلماء انہ الاولی ولیس ببعید حلیۃ وبحر ۔

الطحطاوی علی مراقی الفلاح:(354/1،فصل فی المکروہات،ط:دارالكتب العلمية)
(ویکرہ ) (تغمیض عینیہ) الا لمصلحۃ لقولہ صلی اللہ علیہ وسلم اذا قام احد کم فی الصلوٰۃ فلا یغمض عینیہ لانہ یفوت النظر للمحل المندوب ولکل عضو وطرف حظ من العبادہ وبرویۃ ما یفوت الخشوع ویفرق الخاطر ربما یکون التغمیض اولیٰ من النظر۔
قولہ (الا لمصلحۃ) کما اذا غمضھا لرؤیۃ ما یمنع خشوعہ نھر، او کمال خشوعہ در ۔ او قصد قطع النظر عن الاغیار والتوجہ الی جانب الملک الغفار مجمع الانھر۔۔۔۔۔ (قولہ فلا یغمض عینیہ) ظاھرہ التحریم قال فی البحر وینبغی ان تکون الکراھۃ تنزیھیۃ اذا کان لغیر ضروریۃ ولا مصلحۃ۔۔۔اھ

فتاوی رحیمیۃ:(143/5،ط:دارالاشاعت)

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی
Print Full Screen Views: 213

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Salath (Prayer)

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2022.